بحیرہ جنوبی چین میں جہاز رانی کی آزادی میں کوئی مسئلہ نہیں، چینی وزارت خارجہ

2024/04/10 16:53:00
شیئر:

10 اپریل کو چینی  وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے باقاعدہ پریس کانفرنس میں بحیرہ جنوبی چین میں جہاز رانی کی آزادی  کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  سب سے پہلے، میں یہ کہنا چاہتی  ہوں کہ بحیرہ جنوبی چین میں جہاز رانی کی آزادی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ چین اور آسیان کی مشترکہ کوششوں سے، بحیرہ جنوبی چین  میں  بنیادی طور پر ایک پرامن اور مستحکم پوزیشن  قائم ہے. امریکہ کی قیادت میں خطے سے باہر کے کچھ ممالک بحیرہ جنوبی چین میں مسلسل چھوٹے حلقوں کو اکٹھا کر رہے ہیں، تعاون کے نام پر محاذ آرائی میں مصروف ہیں اور امن کے نام پر "اپنی طاقت کا استعمال" کر رہے ہیں۔ ماؤ ننگ نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی بیرونی طاقت کی مداخلت چین کے اپنی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق اور مفادات کے تحفظ کے عزم اور ارادے کو متاثر نہیں کرے گی۔