چین میں سرمایہ کاری مستقبل میں سرمایہ کاری کے مترادف ہے، چینی وزارت خارجہ

2024/04/10 16:51:38
شیئر:

دس تاریخ کو منعقدہ چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک سوال پوچھا گیا کہ  عالمی شہرت یافتہ مینجمنٹ کنسلٹنگ کمپنی اے ٹی کیرنی نے حال ہی میں 2024 گلوبل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کنفیڈنس انڈیکس رپورٹ جاری کی ہے جس  سے   چین کی رینکنگ گزشتہ سال ساتویں سے بڑھ کر تیسری اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی خصوصی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئی ہے۔  اس حوالے سے   ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ ہم نے متعلقہ رپورٹ کا نوٹس لیا ہے کہ حالیہ برسوں میں چین نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے قانون کو  نافذ کیا ہے، غیر ملکی سے متعلق قانونی نظام کو بہتر بنایا ہے، دانشورانہ ملکیت کے حقوق کے تحفظ کو مضبوط بنایا ہے، اور مختلف شعبوں میں ادارہ جاتی اصولوں کو بہتر بنایا ہے، جس سے سرمایہ کاری کا ماحول زیادہ مستحکم، شفاف اور پیش گوئی کے قابل بنایا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ  چین نے ادارہ جاتی کھلے پن کو فروغ دینے اور اعلیٰ سطح کے بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ چین میں سرمایہ کاری مستقبل میں سرمایہ کاری  کے مترادف ہے. چین کاروباری ماحول کو بہتر بنانا جاری رکھے گا، نئی معیار ی  پیداواری قوتوں کی ترقی کے ذریعے  جیت جیت  تعاون کے لئے  گنجائش  کو وسعت دے گا، اور دنیا کے ساتھ چین کی مارکیٹ اور ترقی کے فوائد کا اشتراک کرے گا.