غزہ میں شہری ،صحت کے بنیادی حق تک رسائی سے مکمل محروم ہیں، اقوام متحدہ کے دفتر برائے امورِ انسانی ہمدردی کا بیان

2024/04/10 10:15:44
شیئر:

  

فلسطین کے غزہ کی پٹی میں کئی ماہ سے جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں نے طبی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ شمال میں غزہ شہر سے لے کر جنوب میں خان یونس تک بہت سے ہسپتالوں کو  یا تو شدید نقصان پہنچا ہے یا  وہ مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ 8 تاریخ کو اقوام متحدہ کے دفتر برائے امورِ انسانی ہمدردی کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی شہری غزہ  میں  صحت کے بنیادی حق سے مکمل طور پر محروم ہیں۔

 6 اپریل کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک  رپورٹ کے مطابق  غزہ کے  سب سے بڑےاور اہم ترین ہسپتال الشفا  کو بھی بد ترین نقصان پہنچا ہے اور یہ اب کسی بھی صورت قابلِ استعمال نہیں رہا ہے۔ الشفا ہسپتال کی تباہی کے بعد، پورے شمالی غزہ  میں کوئی بھی ہسپتال مریضوں کے سی ٹی سکین نہیں کر سکتا  اور اب صرف ایک ہی ہسپتال بچا ہے جو  میڈیکل  آکسیجن فراہم کر سکتا ہے۔