چینی وزارت خزانہ کا فچ کی جانب سے چین کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں کمی پر جواب

2024/04/10 15:17:42
شیئر:

حال ہی میں چینی وزارت خزانہ کے متعلقہ  ذمہ دار  نے فچ انٹرنیشنل کریڈٹ ریٹنگ کارپوریشن کی جانب سے چین کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ آؤٹ لک کو کم کرنے سے متعلق  سوال کا جواب دیا ۔

انہوں نےکہا کہ  طویل مدت  سے دیکھا جائے تو معتدل خسارے کو برقرار رکھنے اور  قرض فنڈز کا بہتر استعمال  ، گھریلو طلب کو بڑھانے، معاشی ترقی کی حمایت کرنے اور بالآخر اچھے خودمختار کریڈٹ کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی. چینی حکومت نے ہمیشہ معاشی ترقی کی حمایت، مالی خطرات کی روک تھام اور مالی استحکام کے حصول کے متعدد مقاصد پر عمل کیا ہے۔ 2024 میں خسارے کا تناسب 3 فیصد مقرر کیا گیا ہے  جو مجموعی طور پر معتدل اور معقول ہے جو مستحکم معاشی نمو کے لیے سازگار ہے اور حکومتی قرضوں کے تناسب کو بھی بہتر طور پر کنٹرول کرسکتا ہے تاکہ مستقبل میں ممکنہ خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پالیسی کی گنجائش محفوظ کی جا سکے۔

 اس سال معاشی شرح نمو  کا  تقریباً 5 فیصد کا متوقع ہدف   حقیقی حالات اور ترقیاتی ضروریات کے مطابق ہے ، اور چین کی معیشت کے طویل مدتی مثبت رجحان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔