امریکی ڈیموکریٹس کی طرف سے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ

2024/04/10 10:14:06
شیئر:

8 اپریل کو امریکی کانگریس کے رکن بوخم نے سوشل میڈیا پوسٹ میں امریکی صدر جو بائیڈن اور وزیر خارجہ انٹنی بلنکن کے نام  ایک کھلا خط لکھا  جس میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا  ہے ۔ خط پر  ایک دن میں 16 ڈیموکریٹس نے دستخط کیے ہیں اور اب تک کانگریس کے 56 ارکان اس پر دستخط کر چکے ہیں۔ بوخم نے کہا کہ ہمیں اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان  امن پیدا کرنے  کی ضرورت ہے۔

 رواں ماہ کی 5 تاریخ کو امریکی ڈیموکریٹک کانگریس کے 30 سے زائد ارکان نے  امریکی صدر جو بائیڈن اور وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو ایک مشترکہ خط ارسال کیا تھا جس میں امریکہ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرے ۔ خط میں وسطی غزہ  میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں خیراتی تنظیموں کے کارکنان  کی ہلاکتوں کی آزادانہ تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔