10 اپریل کو چین بھر میں مسلمانوں کا روایتی تہوار عید الفطر منایا جارہا ہے۔ چین کے سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کے شہر ارومچی کے ضلع تیان شان میں مقامی مسلمان نماز عید کی ادائیگی کے لیے صبح سات بجے سے نزدیکی مسجد میں جمع ہونا شروع ہوگئے۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے قریبی بازاروں کارخ کیا ۔ خشک میوہ جات، مٹھائیوں، گوشت ، سبزیوں اور پھلوں سمیت کھانے پینے کی دکانوں پر لوگوں کا بہت زیادہ رش دیکھا گیا۔ لوگوں نے اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ عید کی بھر پور خوشیاں منائیں۔