چین اور بھارت سرحدی صورتحال سے متعلقہ معاملات پر قریبی رابطہ برقرار رکھے ہوئے ہیں، چینی وزارت خارجہ

2024/04/11 16:43:17
شیئر:

11 تاریخ کو وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پریس کانفرنس میں چین اور بھارت کے موجودہ تعلقات کے بارے میں کہا کہ صحت مند اور مستحکم چین-بھارت تعلقات دونوں فریقوں کے مشترکہ مفاد میں ہیں اور خطے اور دنیا میں امن اور ترقی کے لیے بھی سازگار ہیں۔ سرحدی مسائل چین-بھارت تعلقات کا مکمل حصہ نہیں ہیں اور انہیں ایک مناسب مقام پر رکھنا چاہیے اور مناسب طریقے سے ان کا انتظام کرنا چاہیے۔

ماؤ ننگ نے کہا کہ فی الحال، چین اور بھارت سفارتی اور فوجی ذرائع سے سرحدی صورتحال کو حل کرنے سے متعلقہ معاملات پر قریبی رابطے برقرار رکھے ہوئے ہیں جن سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بھارت اور چین ایک ہی راستے میں  آگے چلیں گے ، دو طرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک اور طویل مدتی نقطہ نظر سے سمجھیں گے، باہمی اعتماد کو بڑھانے پر زور دیں گے، بات چیت اور تعاون پر اصرار کریں گے، اختلافات پر مناسب طریقے سے قابو پائیں گے، اور دو طرفہ تعلقات کی ترقی کو ایک صحت مند اور مستحکم طریقے سے فروغ دیں گے۔