چین کینیڈ ا پر زور دیتا ہے کہ وہ "چینی مداخلت" کے جھوٹ کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا بند کرے

2024/04/11 15:57:02
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق  10 اپریل کو  کینیڈا میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اسی دن "غیر ملکی مداخلت" پر عوامی تحقیقاتی سماعت میں شرکت کے دوران چین کو کینیڈا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کے لئے "تیار" قرار دیا۔  چین نے اس پر سخت عدم اطمینان اور پرزور مخالفت کا اظہار کیا۔

 ترجمان نے کہا کہ چین نے کئی مواقع پر اس بات پر زور دیا ہے کہ چین نے ہمیشہ اپنے داخلی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل کیا ہے اور کینیڈا کے اندرونی معاملات میں مداخلت میں کبھی کوئی دلچسپی نہیں لی۔ لیکن کچھ  کینیڈین سیاستدانوں نے اپنی خود غرضی کی وجہ سے، عوامی تحقیقات میں چینی فریق کو نشانہ بنانے اور چین  کو بد نام کرنے  اور "کیچڑ اُچھالنے" کی کوشش کی ہے۔متعلقہ  گواہی "انتہائی ممکنہ"، " زیادہ امکانات " اور "مشکوک" جیسے مخصوص الفاظ سے بھری ہوئی ہے، لیکن کوئی ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کیا گیا   ہے. یہ ایک بار پھر پوری طرح سے ظاہر کرتا ہے کہ نام نہاد "غیر ملکی مداخلت" کی عوامی تحقیقات ایک خود  ساختہ  سیاسی  تماشہ ہے۔

 ترجمان نے کہا کہ چین کینیڈا  پر زور دیتا ہے کہ وہ حقائق کا احترام کرے اور ان کا سامنا کرے، نظریاتی تعصب ترک کرے، "چینی مداخلت" کے جھوٹ کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا بند کرے اور چین کینیڈا تعلقات کی فضا میں زہر گھولنا بند کرے، ورنہ  اس کے منفی نتائج بھگتنا ہوں گے۔