چین سرد جنگ کی ذہنیت برقرار رکھتے ہوئے چھوٹے گروہوں کی سیاست کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ

2024/04/11 16:45:33
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے گیارہ تاریخ کو یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ جاپان سمٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین کے شدید خدشات کو نظر انداز کرتے ہوئے امریکہ اور جاپان نے تائیوان اور  بحری امور پر چین کو بدنام کرنے کی کوشش کی جو   چین کے داخلی معاملات میں شدید مداخلت  ہے اور بین الاقوامی تعلقات   کے  بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ چین  اس کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ چین نے اس حوالے سے متعلقہ فریقوں کے ساتھ احتجاج کیا ہے ۔ 

ترجمان نے کہا کہ امریکہ اور جاپان کے تعلقات کا مقصد  دوسرے ممالک کے مفادات کو نشانہ یا نقصان  پہنچانا نہیں ہونا  چاہئے اور اس سے علاقائی امن اور استحکام کو نقصان نہیں پہنچانا چاہئے۔ چین سرد جنگ کی ذہنیت کو برقرار رکھتے ہوئے چھوٹے گروہوں کی سیاست   کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، اور ان الفاظ اور اعمال کی سختی سے مخالفت کرتا ہے جو تضادات پیدا کرتے ہیں اور شدت میں اضافہ کرتے  ہیں اور دوسرے ممالک کی اسٹریٹجک سلامتی اور مفادات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

 ماؤ ننگ نے کہا کہ ہم امریکی فریق پر زور دیتے ہیں کہ وہ صدر بائیڈن کے اس وعدے کو عملی جامہ پہنائے کہ امریکہ "تائیوان کی علیحدگی " کی حمایت نہیں کرے گا۔ چین کی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق اور مفادات کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہو سکتی اور چین کا اپنے جائز حقوق کے تحفظ کا عزم ناقابل تسخیر ہے۔