چین کے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت میں ملوث دو امریکی کمپنیوں کے خلاف جوابی اقدامات کرنے کا فیصلہ ، چینی وزارت خارجہ

2024/04/11 17:55:33
شیئر:

وزارت خارجہ کے مطابق چین نے ان  دو امریکی کمپنیوں  کے خلاف جوابی اقدامات کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے جو چین کے تائیوان علاقے میں ہتھیاروں کی فروخت میں ملوث ہیں۔

 فیصلے کے مطابق امریکہ چین کے تائیوان کے علاقے کو ہتھیاروں کی فروخت جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ امریکی عمل  ون چائنا پالیسی اور تین چین-امریکہ مشترکہ اعلامیوں  کی شقوں کی سنگین خلاف ورزی  ہے، چین کے اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت  ہے، اور چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو شدید نقصان پہنچانے کے مترادف  ہے۔ عوامی جمہوریہ چین کے انسدادِ غیر ملکی پابندیوں کے قانون کی متعلقہ دفعات کے مطابق، چین نے امریکہ کے جنرل اٹامکس ایروناٹیکل سسٹمز اور جنرل ڈائنامکس لینڈ سسٹمز کے خلاف درج ذیل جوابی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو چین کے تائیوان میں امریکی  ہتھیاروں کی فروخت میں ملوث ہیں۔

اول چین میں ان کمپنیوں کی منقولہ، غیر منقولہ اور دیگر اقسام کی املاک کو منجمد کرنا؛ دوئم ان کمپنیوں کے  سینئر مینیجرز کو چینی ویزا جاری نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی انہیں ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ یہ فیصلہ 11 اپریل 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔