ایک سو پینتیسویں گوانگ چو میلہ کا آغاز 15 اپریل سے ہوگا

2024/04/11 10:03:50
شیئر:

 ایک سو پینتیسواں  گوانگ چو میلہ  جو   چائنا  امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلہ  کے نام سے بھی جانا جاتا ہے  15 اپریل سے 5 مئی تک چین کے جنوبی شہر  گوانگ چو میں  تین مرحلوں میں منعقد ہوگا جب کہ  آن لائن پلیٹ فارم پورے سال معمول کے مطابق کام کرتا رہے گا۔

 اس سال  گوانگ چومیلہ میں  29,000 سے زائد کمپنیاں  شرکت کر رہی ہیں، جو ایک  نیا ریکارڈ ہے۔ ان اداروں کا تعلق دنیا بھر کے  50 ممالک اور خطوں  سے ہے۔ میلہ کی  تیاری کا کام بخوبی جاری ہے.

 اعداد و شمار کے مطابق  گوانگ چو میلہ  کے قیام کے بعد سے اب تک 9.3 ملین سے زائد غیر ملکی تاجروں نے میلے میں شرکت کی ہے اور عالمی شراکت داروں کی تعداد 195 تک پہنچ گئی ہے جس نے چین اور دنیا کے دیگر ممالک اور خطوں کے درمیان تجارتی اور دوستانہ تبادلوں کو مؤثر  انداز   میں  فروغ دیا ہے۔ غیر ملکی خریداروں کو اس میلے میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے بیرون ملک 90 فیصد چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کی طرف سے  ویزا جاری کرنے کا وقت کم کرکے 4  "ورکنگ ڈیز " کردیا گیا ہے۔

 94 فیصد  نمائش کنندگان نے کہا   ہے کہ    گوانگ چو میلہ کے ذریعے نئی بین الاقوامی مارکیٹیں کھلی ہیں ، اور 93 فیصد نمائش کنندگان نے اپنے بین الاقوامی ہم منصبوں کے ساتھ تبادلوں کو مضبوط کیا ہے اور انہیں بین الاقوامی مارکیٹ کے ترقیاتی رجحانات کو سمجھنے میں مدد ملی  ہے۔