ڈولونگ نسلی گروہ کو غربت سے چھٹکارا دلانے کی کہانی ،وانگ نینگ کی زبانی

2024/04/11 10:36:48
شیئر:

جنوب مغربی چین کے صوبہ یوئن نان کے دور دراز پہاڑوں میں رہنے والے ڈولونگ  افراد  کو 1952 تک سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا گیا تھا لیکن  2018 تک پورے ڈولونگ نسلی گروہ کو غربت سے نکال لیا گیا ۔ اس حوالے سے  انہوں نے صدر شی جن پھنگ کو اپنی خوشییوں میں شریک کرنے کے لیے  ایک خط لکھا تھا  جس کے جواب میں  10 اپریل2019ء کو  اپنے جوابی خط  میں جناب شی جن پھنگ نے ڈولونگ کے عوام کو مبارکباد دی  تھی اور ان کی حوصلہ افزائی کی  تھی کہ وہ مزید روشن مستقبل کے لیے جدوجہد کریں۔ 

صدیوں سے پہاڑوں میں الگ تھلگ رہنے کے بعد ڈولونگ  کے لوگوں نے غربت سے چھٹکارا پانے میں کامیابی کیسے حاصل کی؟ جدیدیت کی طرف ان کے  اس سفر کو کون سی کہانیاں بہترین انداز میں  بتا سکتی ہیں؟ جانتے ہیں  یوئن نان صوبے کی سی پی سی کمیٹی کے سکریٹری وانگ نینگ  سے