سب سے زیادہ خوشبودار صنعت یون نان بہترین لوگوں کو بہترین پھول دے رہا ہے

2024/04/11 18:58:06
شیئر:

 صوبہ یون نان کی کھون منگ  دونان فلاور مارکیٹ چین میں پھولوں کی واحد قومی تجارتی مارکیٹ ہے ، جس میں ایشیا میں پہلا  اور  دنیا میں دوسرا  بڑا  پھولوں کی نیلامی  مرکز   یعنی کھون منگ بین الاقوامی  پھولوں کا  نیلامی مرکز  قائم ہے۔ یہاں روزانہ 100 سے زائد زمروں  کے  1600 سے زائد اقسام کے پھولوں کو   مارکیٹ میں فروخت  کی جاتی ہے ۔  صوبہ یون نان میں پھولوں کی سالانہ پیداوار 19 ارب پھولوں تک پہنچ جاتی ہے اور اگر اسے دنیا بھر میں تقسیم کر دیا جائے تو ہر شخص کو تین پھول مل سکتے ہیں۔

  سی پی سی کی یون نان کی صوبائی  کمیٹی کے سیکریٹری وانگ ننگ نے متعارف کرایا کہ یون نان میں  پھولوں کی منڈی  میں نیلامی اور تجارتی ماڈل بہت  کامیاب رہاہے۔ ان کا کہنا ہے "بہترین پھول، بہترین لوگ لے جائیں"۔