چین کی جانب سے زاپوریژیہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کی جوہری حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے آئی اے ای اے کی کوششوں کی حمایت

2024/04/12 09:59:10
شیئر:

 11 اپریل کو انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے اپنے بورڈ آف گورنرز کا ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا جس میں زاپوریژیہ نیوکلیئر پاور پلانٹ پر ڈرون حملے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی اے ای اے میں چین کے مستقل مندوب لی سونگ نے جوہری تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنانے میں آئی اے ای اے کے تعمیری کردار کی حمایت کی   اور اس بات پر زور دیا کہ متعلقہ فریقوں کو تحمل  کا مظاہرہ اور   جوہری تنصیبات کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی اقدام سے گریز کرنا چاہئے۔انہوں نے  بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ امن مذاکرات کو فروغ دینے کی درست  سمت پر عمل کرے اورزاپوریژیہ  نیوکلیئر پاور پلانٹ  میں جوہری تحفظ کے خطرات کو  ختم کرے۔

 لی سونگ نے نشاندہی کی کہ گزشتہ سال فروری میں چین نے "یوکرین بحران کے سیاسی تصفیے پر چین کا موقف" نامی  دستاویز جاری کی تھی، جس میں واضح طور پر جوہری بجلی گھروں اور دیگر پرامن جوہری تنصیبات پر مسلح حملوں کی مخالفت کی گئی تھی، اور  انسانوں کی وجہ سے  ہو نے والے  جوہری حادثات سے بچنے کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ  چین متعلقہ  جوہری تنصیبات کی حفاظت کو فروغ دینے کے لئے آئی اے ای اے کی کوششوں  اور  جوہری حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اس عالمی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل کی طرف سے تجویز کردہ "سات ستونوں" اور "پانچ اصولوں" کی حمایت کرتا ہے، جس نے یوکرین میں آئی اے ای اے کے جوہری تحفظ اور سلامتی تکنیکی معاونت کے منصوبے میں تعاون کیا ہے. لو سونگ نے کہا کہ چین آئی اے ای اے کی حمایت کرتا ہے کہ وہ تمام فریقوں کے ساتھ رابطے جاری رکھتے ہوئے جوہری تنصیبات کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے۔ موجودہ حالات میں چین متعلقہ فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ نیوکلیئر سیفٹی کنونشن اور دیگر متعلقہ بین الاقوامی قوانین پر سختی سے عمل کریں اور کسی بھی حادثے سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔