چین-لاؤس ریلوے بین الاقوامی مسافر ٹرین کے افتتاح کی پہلی سالگرہ

2024/04/12 09:54:40
شیئر:

 13 اپریل  چین - لاؤس ریلوے کی بین الاقوامی مسافر ٹرین کے افتتاح کی پہلی سالگرہ  ہے۔ گزشتہ سال کے دوران ، موہن بارڈر انسپیکشن پورٹ پر 700 سے زیادہ بین الاقوامی مسافر ٹرینز  روانہ ہوئیں ، اور  کل  180،000 سے زیادہ مسافروں کے لئے  کسٹم کلیئرنس کی سہولت فراہم کی گئی۔ ان میں  83 ممالک اور خطوں  کے  28،000 سے زیادہ غیر ملکی مسافر  شامل ہیں ۔ 

13 اپریل ، 2023 کو ، چین -لاؤس ریلوے کی بین الاقوامی مسافر ٹرین کا  باضابطہ آغاز ہوا  تھا   ۔اس   ریلوے کے ذریعے  لوگ براہ راست جنوبی ایشیا ، جنوب مشرقی ایشیا  اور  مغربی ایشیا وغیرہ تک  جا سکتے  ہیں ، اور سازو سامان کو لاؤس ، تھائی لینڈ ، میانمار اور ویتنام جیسے "بیلٹ اینڈ روڈ" سے وابسطہ   12 ممالک تک پہنچایا  جا سکتا ہے۔