امریکہ اور جاپان سرد جنگ کی ذہنیت رکھتے ہوئے چھوٹے گروہوں کی سیاست میں مصروف رہے ہیں، چین اس کی سخت مخالفت کرتا ہے

2024/04/12 14:50:27
شیئر:

12 اپریل کو امریکہ میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے امریکہ اور جاپان کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں چین سے متعلق منفی قول و فعل  کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  امریکہ اور جاپان سرد جنگ کی ذہنیت رکھتے  ہوئے چھوٹے گروہوں کی سیاست کرتے ہیں، تائیوان سے متعلق معاملات، سمندری اور جوہری ہتھیاروں کی پالیسیوں پر چین کو بدنام کرتے ہیں ، چین کے اندرونی معاملات میں سراسر مداخلت کرتے ہیں، اور بین الاقوامی تعلقات کے  بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہیں۔ چینی فریق   اس کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، اور اس نے امریکہ کے ساتھ احتجاج کیا ہے ۔

 ترجمان  نے کہا کہ ہم امریکہ اور جاپان پر زور دیتے ہیں کہ وہ وقت کے رجحان کی پیروی کریں، سرد جنگ کی ذہنیت کو ترک کریں، چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کریں، چین کے خلاف "چھوٹے حلقوں" میں مشغول ہونا بند کریں اور علاقائی امن و استحکام کی مجموعی صورتحال کو کمزور کرنا بند کریں۔ چین اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا بھرپور دفاع کرے گا۔