چین میں حالیہ دنوں ہونے والی چھینگ مینگ کی تعطیلات کے دوران ثقافتی سیاحت عروج ہر رہی۔ اس موقع پر لوگوں نے شاندار موسم کو فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑی تعداد میں سفر اختیار کئے،جن میں رشتہ داروں سے ملنے سمیت سیر و تفریح جیسی وجوہات شامل تھیں۔ چین کی ثقافت اور سیاحت کی وزارت کے ڈیٹا سینٹر کا اندازہ ہے کہ تین روزہ تعطیلات کے دوران ملک بھر میں 119 ملین گھریلو سیاحتی دورے ہوئے اور ملکی سیاحوں نے سفر پر 53.95 بلین یوآن خرچ کیے۔