صبح یون نان کے رائس نوڈلز اور شام میں لاؤس کے اسپرنگ رولز کھائیں

2024/04/12 10:04:31
شیئر:

چین لاؤس ریلوے کے ذریعے  جو چین کے  صوبہ یون نان کے شہر کھون مینگ سے لاؤس کے شہر  وینٹیان تک پھیلا ہوا ہے آپ ہزاروں کلومیٹر کا سفر   ایک دن میں کر سکتے ہیں ۔ یون نان کی سی پی سی  صوبائی پارٹی کمیٹی کے سیکرٹری وانگ ننگ نے    اس  سنہری راہداری کے سفر کو سراہتے ہوئے کہا کہ   صبح کے وقت، آپ  کھون مینگ  میں  رائس نوڈلز   اور شام  میں  آپ لاؤس کے وینٹیان  میں  اسپرنگ رولز کھاسکتے ہیں۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے ایک اہم منصوبے کے طور پر، چین-لاؤس ریلوے نے علاقائی رابطوں کی سطح کو بہت بہتر کیا ہے، اور اس ریلوے کی وجہ سے چین اور لاؤس کے لوگ قریب سے قریب تر ہو گئے ہیں۔