رن آئی ریف کی صورتحال سے نمٹنے کی کلید فلپائن کی جانب سے اپنے وعد وں کی پاسداری کرنا اور اشتعال انگیزی کو بند کرنا ہے، فلپائن میں چینی سفارت خانےکے ترجمان

2024/04/13 16:44:15
شیئر:

فلپائنی صدر مارکوس نے حال ہی میں کہا  کہ فلپائن بحیرہ جنوبی چین میں صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے چین کے ساتھ ہر سطح پر بات چیت جاری رکھے گا۔ 13 اپریل کو فلپائن میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ  چین فلپائن کے ساتھ بحیرہ جنوبی چین میں مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں۔ اگر فلپائن واقعی بات چیت کے ذریعے رن آئی ریف کی کشیدگی کو کم کرنا چاہتا ہے تو   کلید یہ ہے کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کرے، اتفاق رائے کی پاسداری کرے اور اشتعال انگیزی کو بند کرے۔

 ترجمان کا کہنا تھا کہ فلپائن نے طویل عرصے سے رن آئی ریف کے ساحل پر فلپائن کا گراؤنڈڈ'جنگی جہاز'  چین کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے اور بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے بالخصوص آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غیر آباد جزیروں اورریف پر کوئی آباد کاری نہیں کی جانی چاہیے۔ اگر فلپائن کی جانب سے بحری جہاز کو بڑی مقدار میں تعمیراتی سامان پہنچایا جاتا ہے اور مقررہ تنصیبات اور مستقل چوکیوں کی تعمیر کی کوشش کی جاتی ہے تو چین اسے کبھی قبول نہیں کرے گا اور قوانین اور ضوابط کے مطابق اسے سختی سے روک دے گا، تاکہ چین کی خودمختاری اور بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے کی  سنجیدگی کا تحفظ کیا جا سکے۔