چین کی وزارت قومی سلامتی کی جانب سے چین کی قومی سلامتی کو ثبوتاژ کرنے کے مثالی مقدمات کا اجرائ

2024/04/14 15:27:29
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

رواں  سال 15 اپریل کو چین کا نواں قومی سلامتی تعلیمی دن ہے۔ چین کی  وزارت قومی سلامتی  نے چودہ اپریل کو  چین کی قومی سلامتی کو  ثبوتاژ کرنے کے متعدد مثالی مقدمات کا اجرائ کیا ہے۔ ان میں غیر ملکی کاروباری اداروں کی جانب سے نایاب زمینوں کے میدان میں چین کےقومی  راز چرانے کا  کیس، چین کے چاول کے بیج اور بیجوں کی پیداوار کی ٹیکنالوجی چوری کرنے والے سمندر پار "سیاہ ہاتھ"کی گرفتاری،  وے پی این استعمال کر نے والے  کالج کے طلباء  کی غلطی سے بیرون ملک چین مخالف سیاسی جماعتوں میں شمولیت ،  چین میں غیر ملکی اداروں کے چینی ملازمین  کی جانب سے جان بوجھ کر  چینی پولیس افسران کو قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دینے سے روکنا وغیرہ شامل ہیں۔