135 ویں چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر کا آغاز

2024/04/15 16:04:28
شیئر:

135 واں چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر  15  اپریل  سے 5 مئی تک چین کے شہر  گوانگ چو  میں منعقد ہو رہا ہے۔ "اعلیٰ معیار کی ترقی کی خدمت اور اعلیٰ سطحی کھلے پن کو فروغ دینا" کی تھیم کے ساتھ، اس سال کا میلہ تین مراحل میں آف لائن نمائشوں کا انعقاد کرے گا، ہر مرحلہ پانچ دن تک جاری رہے گا۔ نمائش کا کل رقبہ 1.55 ملین مربع میٹر تک پہنچ چکا ہے، جس میں 55 نمائشی علاقے ہیں، کل 74,000 بوتھ اور تقریباً 29,000 نمائش کنندگان شریک  ہیں۔ 14 تاریخ کی شام 2 بجے تک  215 ممالک اور علاقوں سے  149,000  خریداروں  نے اپنا اندراج کروایا  ہے جس میں  گزشتہ سیشن کے مقابلے میں 17.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔