مقامی وقت کے مطابق 14 تاریخ کو افغانستان کی عبوری حکومت کی قدرتی آفات سے نمٹنے کی وزارت کے ترجمان جانان سائیک نے ملک کے کئی صوبوں میں حالیہ سیلاب کی اطلاع دی۔
سائیک کا کہنا تھا کہ قندھار اور کابل سمیت افغانستان کے بیشتر صوبوں میں شدید بارشوں سے سیلاب آیا ہے جس سے کئی مقامات پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے، اس وقت 33 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو چکے ہیں ، مزید 85 کلومیٹر سڑکیں تباہ ہوئی ہیں، سو سے زیادہ مویشی ضائع ہوئے، اور 1,000 خاندان متاثر ہوئےہیں۔