امریکہ سائبر حملوں کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، چینی وزارت خارجہ

2024/04/15 17:07:12
شیئر:

 15 تاریخ کو  چائنا نیشنل کمپیوٹر وائرس ایمرجنسی رسپانس سینٹر اور 360 کمپنی نے " وولٹ ٹائیفون - امریکی کانگریس اور ٹیکس دہندگان کے خلاف امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کے مشترکہ دھوکہ دہی اقدامات " کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی۔اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ  امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سائبر سیکیورٹی کمپنیوں نےکانگریس کے بجٹ اور حکومتی معاہدوں کے حصول کے لئے  نام نہاد شواہد اکٹھے کرنے اور غلط معلومات پھیلانے کی سازش کی  کہ چینی حکومت امریکہ کے خلاف سائبر حملوں کی حمایت کرتی ہے۔

 ترجمان نے نشاندہی کی کہ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ امریکہ سائبر حملوں کا سب سے بڑا ذریعہ اور سائبر اسپیس سیکیورٹی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ حالیہ عرصے میں امریکہ میں کچھ لوگ سائبر سکیورٹی کے معاملے کو سیاسی رنگ دیتے ہوئے   چور مچائے شور کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر چین کو بدنام کرنا بند کرے۔