چینی وزیر خارجہ وانگ ای انڈونیشیا، کمبوڈیا اور پاپوا نیو گنی کا دورہ کریں گے

2024/04/16 18:57:59
شیئر:

16 اپریل کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے بتایا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن، مرکزی کمیشن برائے امور خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر اور وزیر خارجہ وانگ ای 18 سے 23 اپریل تک دعوت پر انڈونیشیا، کمبوڈیا اور پاپوا نیو گنی کا دورہ کریں گے۔اس دوران وانگ ای چین۔انڈونیشیا اعلیٰ سطحی تبادلہ و تعاون میکانزم کے چوتھے اجلاس اور چین۔کمبوڈیا حکومتی مشاورتی کمیٹی کے ساتویں اجلاس کی صدارت کریں گے۔