چین اپنی خودمختاری اور بحری حقوق و مفادات کےتحفظ کے لئے ضروری اقدامات جاری رکھے گا، چینی وزارت خارجہ

2024/04/17 16:35:48
شیئر:

17 تاریخ کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں اگلے ہفتے امریکہ اور فلپائن کے درمیان  ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فلپائن کو اس بات سے بخوبی آگاہ ہونا چاہیے کہ خطے سے باہر کے ممالک کے ساتھ  بحیرہ جنوبی چین میں طاقت کا مظاہرہ کرنے اور محاذ آرائی کو اکسانے سےصرف  کشیدگی میں اضافہ ہوگا اور علاقائی استحکام کو نقصان پہنچے گا۔ نام نہاد  اپنی سلامتی کی حفاظت کے لئے  بیرونی قوتوں کو لانے کی کوشش مزید عدم تحفظ کا باعث بنے گی ، اور یہاں تک کہ دوسروں کا آلہ بھی بن جائے گی۔ ترجمان نے  فلپائن پر زور دیا کہ وہ سمندری امور میں اشتعال انگیزی بند کرے اور خطے سے باہر کے متعلقہ ممالک بحیرہ جنوبی چین میں محاذ آرائی کو ہوا دینا بند کریں۔ چین اپنی علاقائی سالمیت اور بحری حقوق و مفادات   نیز  بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔