شولز کا دورہ چین جرمن معیشت کے لیے اہم دروازے کھولتا ہے، جرمن میڈیا

2024/04/17 10:18:35
شیئر:

سولہ اپریل کو جرمن چانسلر اولاف شولز نے اپنا دورہ چین مکمل کیا۔ چین کے اس دورے کے حوالے سے  جرمن میڈیا نے تبصرہ کیا ہے  کہ شولز کے حالیہ دورہ چین  نے جرمن معیشت کے لیے ایک اہم دروازہ کھولا ہے۔

جرمن میڈیا آر این ڈی نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ جرمن چانسلر شولز کے دورہ چین کا بنیادی موضوع تجارتی پالیسی تھا، اور ان کے ساتھ ایک بڑا تجارتی وفد بھی تھا، جو اس خواہش کا ظہار ہے کہ چین میں جرمن سرمایہ کاری کو مزید تقویت ملے گی۔ جرمن چانسلر کے ساتھ  چین کا سفر کرنے والے کاروباری رہنماؤں کو امید ہے کہ یہ سفر ان کے "لیول پلیئنگ فیلڈ" کو وسعت دے گا، اور جرمن کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے لیے مزید بہتر حالات پیدا ہوں گے۔

جرمنی کی یونیورسٹی آف ٹرئیر کی ایک ماہر سائنس گو سٹنگ نے جرمن میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ جرمنی چین سے بعض اہم ٹیکنالوجیز خصوصاً مکینیکل پرزوں کا ایک اہم درآمد کنندہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جرمنی اور مجموعی طور پر یورپ بھی چینی مصنوعات جیسے الیکٹرک گاڑیاں، شمسی آلات اور بیٹریوں کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہیں۔ ان شعبوں میں چین اور جرمنی کی اقتصادی سرگرمیاں ایک دوسرے پر منحصر ہیں، اور یہ انحصار جدید بین الاقوامی تعلقات کا معمول ہے۔