چائنا ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کا آبنائے تائیوان سے امریکی جنگی طیارے کے گزرنے پر ردعمل

2024/04/17 15:46:49
شیئر:

 17 اپریل کو چین کے ایسٹرن تھیٹر آف آپریشنز کے ترجمان سینئر کرنل لی شی نے کہا کہ اسی دن امریکہ کا پی 8 اے آبدوز شکن گشتی طیارہ آبنائے تائیوان سے گزرا اور اس کی کھلے عام تشہیر کی گئی۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے امریکی طیارے کے  آپریشنز کی نگرانی کی اور ان سے قوانین و ضوابط کے مطابق نمٹا۔ تھیٹر میں موجود چینی فوجی دستے  ہر وقت ہائی الرٹ ہیں اور قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی امن و استحکام کا ثابت قدمی کے ساتھ بھرپور دفاع کریں گے۔