چینی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی کے لیے مزید انسانی ہمدردی کی امداد

2024/04/17 10:24:12
شیئر:


غزہ میں انسانی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے، چینی حکومت نے اپنی صلاحیت کے مطابق فلسطینیوں کو امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ چینی حکومت کی جانب سے  غزہ کی پٹی کے لیے  مصر کے راستے  خوراک، ادویات، اناج اور طبی سامان جیسی ہنگامی انسانی امداد کی مزید کھیپیں فراہم کی گئی ہیں۔ فلسطین کے لیے چین کی یہ نئی امداد کھیپیں بالترتیب 18 اپریل اور 19 اپریل کو مصر کے العریش ہوائی اڈے اور پورٹ سعید پر پہنچیں گے اور انہیں رفح کے راستے غزہ پہنچایا جائے گا۔