جدت طرازی چین کی اقتصادی ترقی کا اہم محرک بن چکی ہے، آئی ایم ایف کے عہدیدار

2024/04/18 10:24:14
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 17 تاریخ کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کے موسم بہار کا اجلاس امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں منعقد ہوا۔آئی ایم ایف کے مالیاتی امور کے محکمے کے ڈائریکٹر گیسپر نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ جدت طرازی چین کی اقتصادی ترقی کے لئے ایک اہم محرک قوت بن چکی ہے۔

 گیسپر کا کہنا ہے کہ  جدت طرازی اور نئے معیار کی پیداواری صلاحیت چین کے لئے بہت اہم ترجیحات ہیں۔ جدت طرازی پر زور دینا فطری  بات ہے کیونکہ چین  اس سلسلے میں  کچھ اہم نتائج حاصل کر چکا ہے۔ مثال کے طور پر ، سبز توانائی کی پیداوار کے لحاظ سے ، جیسے شمسی پینل  کے شعبے   اور   برقی گاڑیوں کے معاملے میں  چین  عالمی رہنما ہے   ۔

 گیسپر نے کہا کہ اس وقت تمام ممالک جدت طرازی اور سبز اور کم کاربن تبدیلی کے شعبے میں فعال طور پر  کوشش کر رہے ہیں جو عالمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے  ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ  چین ان شعبوں میں فعال کردار ادا کرے گا۔