حال ہی میں ، چوتھی چائنا انٹرنیشنل کنزیومر گڈز ایکسپو نے ایک بار پھر دنیا کی توجہ چین پر مرکوز کردی ہے ۔ کنزیومر گڈز ایکسپو مقامی اور بین الاقوامی دونوں مارکیٹوں کو جوڑتی ہے، عالمی کاروباری اداروں کو چینی مارکیٹ اور چینی مصنوعات کو عالمی سطح پر لے جانے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے ۔ رائے عامہ کا ماننا ہے کہ کنزیومر گڈز ایکسپو دنیا بھر کے ممالک کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم اور ایک مضبوط عکاس بن گئی ہے تاکہ وہ چین کے کھلے پن کے مواقع کا اشتراک کریں اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی تعاون کو آگے بڑھائیں۔
حالیہ چائنا انٹرنیشنل کنزیومر گڈز ایکسپو نے 71 ممالک اور علاقوں کے 4000 سے زیادہ برانڈز کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے ۔شرکاء میں ایسے پرانے دوست بھی شامل ہیں جو لگاتار چار سالوں سے ایکسپو میں حصہ لے رہے ہیں ، اور ایسے نئے دوست بھی ہیں جو پہلی دفعہ یہاں آئے ہیں۔ نئے دوستوں کی آمد کے ساتھ ساتھ نئی پراڈکٹس بھی لائی گئی ہیں جن میں پاکستانی نوجوان تاجر حبیب کی جانب سے اونٹ کی کھال سے بنا لیمپ بھی شامل ہے ۔ حبیب کا کہنا ہے کہ اونٹ کی کھال سے بنائے جانے والے لیمپ کی تاریخ 900 سال پرانی ہے ، لیکن آج پاکستان میں یہ قدیم دستکاری معدوم ہوتی جا رہی ہے۔ حبیب کی یہ خواہش ہے کہ ایکسپو پلیٹ فارم کے ذریعے اس غیر معمولی ثقافتی ورثے کی مصنوعات کے لیے سیلز چینلز کھولے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی نوجوانوں کو اس فن کو دوبارہ سیکھنے کی ترغیب دی جا سکے۔ حبیب کی نظر میں ، کنزیومر گڈز ایکسپو انہیں اپنی خواہشات کو پورا کرنے کا ایک قیمتی موقع فراہم کرے گی ، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ کنزیومر گڈز ایکسپو کے پیچھے ایک کھلا چین اور ایک بڑی چینی مارکیٹ ہے جو توانائی اور مواقع سے بھری ہوئی ہے۔
کنزیومر گڈز ایکسپو ملکی اور غیر ملکی کاروباری اداروں کے لئے اپنی تازہ ترین مصنوعات کی نمائش کے لئے بہترین موقع ہے۔ مثال کے طور پر ، ایس آئی ایم کے مختلف انداز میں تبدیل ہونے والے صوفے، آئینا ٹیکنالوجی گروپ کی سٹریس ریلیف سلیپ مشین، فلپس کا ہیئر ریمول آلہ وغیرہ ۔ مجھے سوئٹزرلینڈ کی ایک تکنیکی جدت نے اپنا گرویدہ بنا لیا ، جو 60 سے زیادہ پری سیٹ طریقوں کا حامل ایک اوون ہے ، جو نوجوانوں کے لئے بہت پرکشش ہے ۔پیشہ ور جوان ملازمین کے پاس عموماً کام کی مصروفیت کے باعث کھانا پکانے کا وقت نہیں ہوتا ۔ لیکن اس اوون کی مدد سے ہر کوئی آسانی سے مزیدار کھانا بنانے کے لئے باورچی بن سکتا ہے۔ کنزیومر ایکسپو میں مختلف اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی اولین نمائش بھی کی جاتی ہے ، اور اس کی وجہ ایکسپو کے پیچھے وسیع چینی صارفین کی مارکیٹ ہی ہے جو سب کے لیے پرکشش ہے ۔
کنزیومر ایکسپو میں ، کچھ کاروباری اداروں نے براہ راست فروخت کے لئے اس اچھے پلیٹ فارم کا استعمال کیا ، اور فروخت کا حجم اطمینان بخش تھا۔ لائیو اسٹریمنگ نے جغرافیائی فاصلے مٹاتے ہوئے لوگوں کو اپنے گھر میں بیٹھے ہوئے دنیا بھر سے چیزیں خرید نے کا موقع فراہم کیا ہے ۔لائیو اسٹریمنگ میں براہ راست خریداری کے علاوہ ، آپ ایکسپو کے اختتام کے بعد بھی اپنی پسندیدہ مصنوعات خرید سکتے ہیں ۔ کیونکہ ایکسپو کے اختتام کے بعد ، نمائش میں دکھائی جانے والی مصنوعات کو ہائی نان فری ٹریڈ زون کے بانڈڈ ایریا میں منتقل کردیا جائے گا ، اور "فزیکل ڈسپلے + سرحد پار ای کامرس" ماڈل کے ذریعے فروخت جاری رہے گی ۔یوں دنیا بھر سے یہ ہائی ٹیک اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات ایکسپو کے ذریعے چین میں داخل ہوئی ہیں ۔ ایک طرف، یہ ایکسپو مؤثر طریقے سے کھپت کی صلاحیت کو فروغ دے گی اور گھریلو طلب کو بڑھائے گی، اور دوسری طرف، یہ چین کے اعلیٰ سطح کے کھلے پن کی مسلسل توسیع پر دنیا کے اعتماد کو مزید مضبوط کرے گی.
چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ" چائنا انٹرنیشنل کنزیومر گڈز ایکسپو دنیا بھر کے ممالک کو چینی مارکیٹ کے مواقع اور عالمی معیشت کی بحالی اور ترقی کے مواقع کو بانٹنے میں مدد دے گی۔" بہت سی معروف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے علاوہ اٹلی، جاپان، ملائیشیا، منگولیا اور دیگر ممالک سے بھی بہت سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے ہیں، جو ایکسپو میں اپنا نام بنانے، چینی مارکیٹ میں داخل ہونے کے موقع اور اپنی ترقی کی تلاش میں آتے ہیں۔
کھپت کو ایک پل کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ، چائنا انٹرنیشنل کنزیومر گڈز ایکسپو نے دنیا بھر کے ممالک کے لئے مواقع کا اشتراک کرنے اور چین کی اقتصادی ترقی کی بڑھتی ہوئی رفتار کو محسوس کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم تیار کیا ہے۔ چین کی بڑی اوپن مارکیٹ، مسلسل بہتر کاروباری ماحول اور پرکشش مواقع سے بھرپور، ترقی کے روشن امکانات سے کون متاثر نہیں ہو سکتا؟ چین نے 140 ممالک کے ساتھ تجارتی شراکت داری قائم کی ہے، اشیاء اور خدمات میں مجموعی تجارت کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے. زیادہ سے زیادہ ملٹی نیشنل کمپنیاں چین کی بڑی صارفین کی مارکیٹ اور مضبوط کھپت کی صلاحیت کے بارے میں پرامید ہیں ، اور انہوں نے عملی اقدامات کے ساتھ چین کی معیشت پر اعتماد کا ووٹ دیا ہے۔