وانگ ای اور انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریٹنو کی مشترکہ طور پر صحافیوں سے ملاقات

2024/04/18 19:33:45
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق  18 اپریل کو سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے جکارتہ میں انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریٹنو کے ساتھ بات چیت کے بعد  ایک مشترکہ پریس کانفرنس  میں کہا کہ ان کا انڈونیشیا کا یہ دورہ دونوں سربراہان مملکت کے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، انڈونیشیا کو مضبوط حمایت فراہم  کرنے اور دو طرفہ تعلقات کی نئی اور وسیع تر ترقی کو فروغ دینے کے لیے ہے۔ 

وانگ ای نے کہا کہ فریقین کو بڑے ممالک اور ہمسایوں کے درمیان باہمی اعتماد اور  تعاون کا نمونہ بننا چاہئے اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور بڑے خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کو   سمجھنا اور حمایت کرنا چاہئے۔ دونوں فریقوں کو ترقی پذیر ممالک کے لئے جدیدکاری کا انجن  اور کھلے پن، شمولیت اور فائدہ مند تعاون میں شراکت دار بننے کی ضرورت ہے۔ ہمیں خطے میں مختلف "چھوٹے  گروہوں" کو اکٹھا کرنے کے خلاف انتہائی محتاط رہنا چاہئے، بلاک محاذ آرائی   پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرنی چاہئے، اور خطے میں سخت محنت سے حاصل کردہ امن اور استحکام کی قدر اور حفاظت کرنی چاہئے۔ وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ چین بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے پر مکمل اور مؤثر طریقے سے عمل درآمد اور بحیرہ جنوبی چین میں ضابطہ اخلاق پر مشاورت میں تیزی لانے کے لیے آسیان کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنےکا خواہاں ہے تاکہ  بحیرہ جنوبی چین کو امن اور تعاون کے سمندر میں تبدیل کیا جائے۔