فلپائن کی موجودہ حکومت نے چین اور فلپائن کے درمیان طے شدہ " جینٹلمین ایگریمنٹ" کو یکطرفہ طور پر ترک کر دیا ، چینی سفارت خانہ

2024/04/18 16:01:19
شیئر:

 اطلاعات کے مطابق، حالیہ دنوں فلپائن کے صدر مارکوس نے رن آئی ریف کے معاملے پر چین اور فلپائن کے درمیان طے شدہ " جینٹلمین ایگریمنٹ"  کے بارے میں بار بار اپنے شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے فلپائن میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ فلپائن کی سابقہ حکومت کے دور میں چین اور فلپائن نے رن آئی ریف کی  صورتحال کے انتظام کے  لئے " جینٹلمین ایگریمنٹ" طے  کیا تھا۔یہ کوئی خفیہ معاہدہ نہیں ہے، اور اس کا مقصد تنازعات کی روک تھام ہے. فروری 2023 کے اوائل تک ، یعنی موجودہ فلپائنی انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے سات ماہ بعد تک ، دونوں اطراف کے متعلقہ محکموں اور ایجنسیوں نے اس معاہدے کی  پاسداری  کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جب سے فلپائن کی موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے، چین نے فلپائن کی موجودہ حکومت کو " جینٹلمین ایگریمنٹ"  سے متعلق معاملات پر بارہا آگاہ کیا ہے اور مذاکرات کیے ہیں۔ بحیرہ جنوبی چین کے معاملے پر چین فلپائن باہمی مشاورتی میکانزم  کے علاوہ، چین نے گزشتہ سال فلپائن کے صدر کے خصوصی ایلچی برائے چین کو رن آئی ریف کی صورتحال کے انتظام پر مشاورت کے لئے مدعو کیا تھا بلکہ فریقین  باہمی تفہیم تک پہنچے تھے۔رواں سال کے آغاز میں چین نے سفارتی چینلز کے ذریعے فلپائن کی فوج کے ساتھ بار ہا  بات چیت کی اور فریقین نے رن آئی ریف کی سپلائی سے متعلق "نئے ماڈل" تک پہنچنے پر اتفاق کیا تھا۔لیکن  فلپائن کی جانب سے متعلقہ مفاہمت اور انتظامات کو یکطرفہ طور پر بغیر کسی وجہ کے ترک کر دیا گیا ہے۔ چین ایک بار پھر فلپائن پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے اشتعال انگیزی بند کرے اور جلد از جلد بات چیت اور مذاکرات کے  صحیح راستے پر واپس آئے اور بحیرہ جنوبی چین میں مشکل سے حاصل کردہ امن و استحکام کو برقرار رکھے۔