بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے ایران کی جوہری تنصیبات کو نقصان نہ پہنچنے کی تصدیق کردی

2024/04/19 15:35:13
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق  19 اپریل کو   اسرائیلی آرمی ریڈیو نے بتایا کہ اسرائیلی سکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا ہے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے 19 تاریخ کو کہا کہ ممکنہ اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ایران کے کچھ علاقوں میں فضائی دفاعی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ایران کے شمال مغربی صوبے مشرقی آذربائیجان کے شہر تبریز میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق دھماکا ایئر ڈیفنس سسٹم کی جانب سے دفاعی سرگرمیوں کی وجہ سے ہوا۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے تصدیق کی ہے کہ مشرقی اصفہان میں فضائی دفاعی نظام نے اسی روز  تین چھوٹے ڈرونز کو روکا تھا اور صوبہ اصفہان میں جوہری تنصیب اس وقت محفوظ حالت میں ہے۔ادھر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

 مقامی وقت کے مطابق 18 اپریل کوامریکی ٹی وی سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایک سینئر امریکی عہدیدار نے کہا کہ اسرائیل نے اسی دن امریکہ کو مطلع کر دیا تھا کہ وہ اگلے چند دنوں میں ایران کے خلاف جوابی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ عہدیدار نے کہا کہ امریکہ اس طرح کے اقدامات کی حمایت نہیں کرتا۔