چین کی زراعت اور دیہی معیشت نے پہلی سہ ماہی میں اچھی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے، چینی وزارت زراعت اور دیہی امور

2024/04/19 11:19:12
شیئر:

19تاریخ کی صبح چین  کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، وزارت زراعت اور دیہی امور کے حکام نے متعارف کرایا کہ چین کی زراعت اور دیہی معیشت نے پہلی سہ ماہی میں اچھی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔ یہ کامیابیاں  بنیادی طور پر چھ پہلوؤں میں ظاہر ہوتی ہیں۔

سب سے پہلے، موسم گرما میں اناج او ر تیل آور اجناس کی شاندار فصلوں کی کٹائی کی بنیاد آہستہ آہستہ مضبوط کی جا رہی ہے۔ دوسرا، "سبزیوں کی ٹوکری"  میں مصنوعات کی وافر مقدار میں فراہمی ہے۔تیسرا، غربت کے خاتمے میں کامیابیوں کو مستحکم اور وسیع کیا جا رہا ہے۔ روزگار کے ذریعے لوگوں کو غربت کی طرف لوٹنے سے روکنے کے لیے اقدامات کیے گئےہیں۔  چوتھا، دیہی صنعتی ترقی کی رفتار مضبوط ہے۔پانچواں، دیہی تعمیرات اور گورننس کو مضبوطی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ چھٹا، دیہی اصلاحات کو مزید وسعت دی جاری ہے۔

مجموعی طور پر، پہلی سہ ماہی میں زراعت اور دیہی معیشت کے لیے ایک مستحکم اور مضبوط آغاز دیکھنے میں آیا، جس سے معاشی بحالی کی مثبت رفتار کو مستحکم کرنے اور بڑھانے کے لیے مضبوط مدد فراہم کی گئی۔