چین ، ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافے کے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرتا ہے ۔ چینی وزارت خارجہ

2024/04/19 16:53:54
شیئر:

ایران کے وسطی صوبے میں آج ہونے والے دھماکے کے ردعمل میں امریکی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ یہ حملہ اسرائیل نے کیا ہے۔انیس اپریل کو چینی  وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے ایک یومیہ پریس کانفرنس میں اس حوالے سے کہا کہ چین نے متعلقہ رپورٹس کا نوٹس لیا ہے اور کسی بھی ایسے اقدام کی مخالفت کرتا ہے جس سے صورتحال مزید خراب ہو۔