شی جن پھنگ اور گیبون کے عبوری صدر برائس نگوما کی جناب سے چین اور گیبون کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ

2024/04/20 16:10:57
شیئر:

20 اپریل کو چینی صدر شی جن پھنگ نے چین اور گیبون کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ  پر   گیبون کے عبوری صدر برائس نگوما  کے ساتھ  تہنیتی  پیغامات کا تبادلہ کیا۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور گیبون کی  دوستی روایتی  ہے اور وقت  کے ساتھ ساتھ  دونوں ممالک کے درمیان یہ  دوستی مزید مضبوط  ہوئی  ہے۔  انہوں نے کہا کہ  گزشتہ  نصف صدی کے دوران،بدلتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال کے باوجود، چین اور گیبون نے ہمیشہ ایک دوسرے کو مساوی سمجھا اور ایک دوسرے کی حمایت کی ہے اور  دوطرفہ تعلقات کو مسلسل بہتر  کیا   ہے  جس سے دونوں  جانب کے عوام  کو حقیقی فوائد حاصل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ   چین-گیبون تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں   اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کو ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر لیتے ہوئے  صدر برائس نگوما  کے ساتھ  مشترک  طور  پر کام  کے لیے تیار  ہیں ، تاکہ چین-گیبون روایتی دوستی کو فروغ  حاصل ہو ، دوطرفہ عملی تعاون کو مزید گہرا  کیا جا سکے ، چین-گیبون جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کے مفہوم کو تقویت بخشی جاسکے، اور  مشترکہ طور پر  ایک اعلیٰ سطحی چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کی جاسکے۔