15 سے 19 تاریخ تک چینی قومی کمیشن برائے یونیسکو، یونیسکو میں چین کے مستقل وفد، یونیسکو کی ایسوسی ایشن،چینی اور غیرملکی زبانوں کے تبادلے اور تعاون کے مرکز اور چائنا میڈیا گروپ نے مشترکہ طور پر پیرس میں قائم یونیسکو کے صدر دفتر میں اقوام متحدہ کے چینی زبان کے دن کو منانے کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ 19 اپریل کو یونیسکو ہیڈ کوارٹرز میں اس سال کے اقوام متحدہ کے چینی دن اور سی ایم جی کے چوتھے اوورسیز فلم فیسٹیول کے "تھیم سانگ " کا اجرا کیا گیا ۔
یہ تیسرا موقع ہے جب یونیسکو نے اقوام متحدہ کی چینی زبان کا دن منایا ، جس کا موضوع "چینی زبان : تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھ کے لئے پلوں کی تعمیر" تھا۔ نمائش کے دوران یونیسکو میں عوامی جمہوریہ چین کے مستقل مندوب یانگ شین یو نے کچھ ممالک کے مستقل وفود کے نمائندوں، یونیسکو کے عہدیداروں اور ان کے بچوں کو نمائش کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ اس کے علاوہ یونیسکو میں متعدد ممالک کے مستقل وفود کے سفارت کاروں اور فرانس کے مقامی اسکولوں کے کچھ طلباء کو بھی نمائش میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی جو جو چینی ثقافت سے لگاؤ رکھتے ہیں اور چینی زبان سیکھ رہے ہیں ۔