چین او ایس سی ای کے رکن ممالک کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی رہنمائی میں بین الاقوامی نظام کو برقرار رکھیں

2024/04/20 16:14:11
شیئر:

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو زونگ نے 19 اپریل کو  کہا کہ چین یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم (او ایس سی ای) کے رکن ممالک کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے زیر قیادت بین الاقوامی نظام کو برقرار رکھیں۔

 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں او ایس سی ای کے  امور کے بارے میں بریفنگ سننے کے بعد  فو زونگ نے کہا کہ  چین نے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے میدان میں چیلنجوں سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے یو این  چارٹر کے باب 8 کے مطابق او ایس سی ای سمیت علاقائی تنظیموں کے ساتھ تعاون میں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت، دنیا افراتفری کا شکار ہے، اور یورپی براعظم کو بڑھتے ہوئے سیکورٹی خطرات اور چیلنجوں کا سامنا ہے جس پر  چین توقع کرتا ہے کہ او ایس سی ای رکن ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کو بڑھانے، تنازعات کی روک تھام اور ثالثی، غیر روایتی سلامتی کے خطرات کا جواب دینے اور یورپ میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے زیادہ  کوششوں میں میں بڑا کردار ادا کرے گا۔

 فو زونگ نے زور دے کر کہا کہ یوکرین کا بحران اب تک جاری  ہے، انسانی صورتحال بدستور سنگین ہے، اور اس کے اثرات میں تیزی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ  چین اس تنازعے کی پیچیدگی اور طویل نوعیت کے بارے میں فکرمند ہے ۔ اگر جنگ جاری رہی تو یہ یورپی براعظم اور دنیا کے لیے مزید غیر متوقع خطرات اور چیلنجز لے کر آئے گی۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب نے کہا کہ چین ایک بار پھر تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ  ذمہ دارانہ انداز میں  جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششیں تیز کریں اور  بحران کے سیاسی تصفیے کو فروغ دیں۔