چین اور گیبون کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ پر دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے مابین تہنیتی پیغامات کا تبادلہ

2024/04/20 16:12:29
شیئر:

20 اپریل کو سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای اور گیبون  کے وزیر خارجہ اونگا نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ  پر  تہنیتی  پیغامات کا تبادلہ کیا ۔

وانگ ای نے کہا کہ    چین اور گیبون اچھے دوست اور  ساتھی ہیں۔سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے پر بھروسہ اور   احترام کیا ہے، مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون میں قابل ذکر نتائج حاصل کیے ہیں ، عوامی دوستی  گہری ہوئی ہے  اور  دوطرفہ تعلقات  کو  مستحکم ترقی  حاصل ہوئی ہے ۔  انہوں نے کہا کہ ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر  میں آپ کے ساتھ مل کر  دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اعتماد ،  باہمی فائدہ مند تعاون  کو فروغ دینے ،  جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مسلسل گہرا کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کے لئے  کوشش کرنے  کا خواہاں ہوں۔

اونگا نے کہا کہ گیبون اور چین بھائیوں کی طرح ہیں، دوطرفہ تعلقات قریبی اور متحرک ہیں اور دونوں فریقوں کے درمیان تعاون نتیجہ خیز رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیبون  چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ  جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مسلسل گہرا کیا جاسکے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد حاصل ہوں۔