اقوام متحدہ کی جانب سے فلسطین کو جلد از جلد تسلیم کرنا تاریخی ناانصافی کی اصلاح ہے: وانگ ای

2024/04/20 19:53:25
شیئر:

20 اپریل کو سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے پاپوا نیو گنی کے وزیر خارجہ ٹکاچینکو  کے ساتھ  پورٹ مورسبی میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کے دوران  کہا کہ اقوام متحدہ کو عالمی چیلنجز کا جواب دینے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور سلامتی کونسل کو بین الاقوامی امن و سلامتی برقرار رکھنے کی ذمہ داری اٹھانا چاہیے۔  انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے فلسطین کو جلد از جلد تسلیم کرنا ایک دیرینہ تاریخی ناانصافی کا ازالہ اور ایک بین الاقوامی ذمہ داری ہے جسے اقوام متحدہ کے ہر رکن ملک کو پورا کرنا چاہیے۔ وانگ ای نے کہا کہ امریکہ ایک بار پھر کھل کر بین الاقوامی اخلاقیات اور بین الاقوامی برادری کے مخالف کھڑا ہوا ہے اور اس نے تاریخ میں ایک انتہائی افسوس ناک  ریکارڈ چھوڑا ہے۔