امریکی ایوان نمائندگان کی اسرائیل کو فوجی امداد کے بل کی منظوری۔فلسطین کی مذمت

2024/04/21 15:34:12
شیئر:

فلسطینی صدارتی ترجمان نبیل ابو رودینہ نے مقامی وقت کے مطابق 20 اپریل کی شام ایک بیان  میں  امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے  اسی روز  اسرائیل کو 26 ارب ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرنے  کے  بل کی  منظور ی پر  مذمت کی ہے۔

 ترجمان نے  کہا کہ اسرائیل کو امریکی فوجی امداد کے اس  بل کے نتیجے میں بڑی تعداد میں  مزید فلسطینی ہلاک ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ  امریکا کا یہ اقدام فلسطینی عوام کے حقوق کی  خلاف ورزی ہے   اور اس اقدام سے خطے میں صورتحال مزید  بگڑنے کا خطرہ ہے۔فلسطینی صدارتی ترجمان نے کہا کہ اس سے اسرائیل کو تنازع کا دائرہ پورے خطے تک پھیلانے کے لیے 'گرین سگنل' مل جائے گا  اور یہ مشرق وسطیٰ میں سلامتی اور استحکام کے حصول میں امریکا کی ساکھ پر سوال اٹھاتا ہے۔

رودینہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے اور دنیا میں استحکام حاصل کرنے کا واحد راستہ فلسطین میں  استحکام ہے۔