کتاب "ٹیلنٹ ورک پر شی جن پھنگ کے نظریات کے اقتباسات" کی ا شاعت اور ملک بھر میں تقسیم

2024/04/21 16:28:34
شیئر:

حال ہی میں  "ٹیلنٹ ورک پر شی جن پھنگ کے نظریات کے اقتباسات" نامی کتاب  شائع  کی گئی ہے  اور اسے  ملک بھر میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

اعلیٰ معیار کے ٹیلنٹ کی ایک بڑی تعداد کو پروان چڑھانا ملک و قوم کی طویل مدتی ترقی کی بنیاد  ہے۔ مزکورہ کتاب  7 موضوعات  پر مشتمل ہے ، جس میں کل 248   مضامین اور  تحریریں ہیں۔ یہ مضامین اور تحریریں     دسمبر 2012 سے مارچ 2024 تک شی جن پھنگ کی متعلقہ رپورٹس ، تقاریر ، ہدایات ، مبارکباد کے خطوط اور جوابات جیسی  110 سے زیادہ اہم دستاویزات سے حاصل کی گئی ہیں ۔ ان میں سے کچھ  اقتباسات  پہلی بار شائع ہو رہے ہیں۔