چین کی تیار کردہ گاڑیوں کی بیرون ملک منڈیوں میں مقبولیت میں اضافہ

2024/04/21 15:41:12
شیئر:

21 اپریل کو، 55 معیاری کنٹینرز سے لدی  ایرن ہاٹ ریلوے فریٹ یارڈ سے نکلی  ایک  چین-یورپ ٹرین  یورپی براعظم کی طرف روانہ ہوئی۔اس سال اندرونی منگولیا میں ایرن ہاٹ ریلوے پورٹ سے داخل ہونے اور باہر نکلنے والی یہ ایک ہزارویں  چین-یورپ ٹرین ہے جس نےگزشتہ  سال کے مقابلے میں آٹھ دن پہلے ایک ہزار کی تعداد  کو حاصل کیا ہے۔ ہائی ویلیو ایڈڈ اور ہائی ٹیک مصنوعات جیسے کاریں، کمپیوٹرز اور روبوٹس کا تناسب سال بہ سال بڑھتا رہا ہے اور اب 40 فیصد سے زیادہ تک پہنچ گیا ہے۔ خاص طور پر، مقامی طور پر تیار کردہ کاریں بیرون ملک  اپنے مداح بنا چکی ہیں۔اس سال کے آغاز سے، ایرن ہاٹ ریلوے پورٹ سے مقامی طور پر تیار کی جانے والی کاروں سے بھری 60 ٹرینیں برآمد کی گئی ہیں، جو کہ برآمد شدہ سامان کا 12.0 فیصد ہے، جو تاریخ میں اس مدت  کا  بہترین معیار ہے۔