اقوام متحدہ کے اداروں کا اسرائیلی حکام پر انسانی امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

2024/04/21 15:35:06
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 20 اپریل کی شام کو اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ و  انسانی امور نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا  کہ  اسرائیلی حکام نے غزہ کی پٹی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رابطہ کاری کے دو تہائی کاموں میں رکاوٹ ڈالی ہے  یا اسے شدید مؤخر  کیاہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اوسطا ان مشنز کو آگے بڑھنے کی اجازت دینے میں  تقریبا پانچ گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ و  انسانی امور نے یہ بھی کہا ہے کہ وقت کی کمی کی وجہ سے ہسپتالوں کو بیک اپ جنریٹرز کے لیے ضروری  سازوسامان اور ایندھن فراہم نہیں کیا گیا۔