ساٹھ فیصد سے زیادہ جاپانی، لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتے ،جاپانی میڈیا سروے

2024/04/22 09:49:05
شیئر:

جاپان کے  مائنچی شمبن نے  20 سے 21 اپریل  تک  ایک  ٹیلی فونک سروے کیا، جس میں لوگوں سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایوانِ نمائندگان کے اگلے انتخابات کے بعد حکمران جماعت میں تبدیلی کی امید رکھتے ہیں۔ 1,032 افراد  کے ساتھ کیے گئے اس سروے  کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً 62  فیصد جواب دہندگان کو امید ہے کہ وزیر اعظم فومیو کشیدا کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی ایوانِ نمائندگان کے اگلے انتخابات کے بعد اقتدار  میں نہیں رہے گی۔

 جاپان کی  یومیوری شمبن کی 21اپریل کی رپورٹ کے مطابق، ایجنسی کی طرف سے 19 سے 21 اپریل  تک  ملک بھر میں کروائے گئے  رائے عامہ کے نتائج  بتاتے ہیں کہ فومیو کشیدا کابینہ کی حمایت کی شرح 25 فیصد تھی۔ یومیوری شمبن کے سروے  کے مطابق، کشیدا کابینہ کی شرح حمایت  مسلسل چھ ماہ سے 20سے 30 فیصد کی حد میں ر ہی  ہے۔