مقامی وقت کے مطابق 21 اپریل کو کمبوڈیا کے بادشاہ سیہامونی نے نوم پین میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔
سیہامونی نے کمبوڈیا کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لئے چین کی بے لوث حمایت ,مدد اور کمبوڈیا-چین ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کے لئے مضبوط تحریک فراہم کرنے پر چین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا ایک چین کے اصول پر سختی سے کاربند ہے اور صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے اور تین بڑے عالمی اقدامات کے تصور کی فعال طور پر حمایت کرتا ہے۔ کمبوڈیا کے بادشاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں پختہ یقین ہے کہ کمبوڈیا اور چین کے درمیان دوستی نسل در نسل منتقل ہوگی اور طویل عرصے تک جاری رہے گی۔
وانگ ای نے کہا کہ چین اپنی کوششوں کو چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے، نئی معیاری پیداواری صلاحیت کی ترقی کو تیز کرنے اور اعلی ٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دینے پر مرکوز کر رہا ہے۔ چین کی ترقی کمبوڈیا کی ترقی کے لئے بھی نئے مواقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مشترکہ ترقی کے حصول کے لئے کمبوڈیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں، تاکہ چین-کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں مسلسل پیش رفت حاصل ہو سکے۔
اسی روز وانگ ای نے کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سونگ جندا سے بھی ملاقات کی ۔