امید ہے کہ امریکہ، چین کے ساتھ مل کر باہمی تعلقات کے درست طریقے تلاش کرےگا، امریکہ میں چین کے سفیر

2024/04/22 11:32:25
شیئر:

  20 اپریل کو امریکہ میں چین کے سفیر شے فنگ نے چین کے بارے میں ہارورڈ کینیڈی فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ امریکہ،چین کے ساتھ مل کر  باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور جیت جیت تعاون کے اصولوں کے مطابق نئے دور میں چین- امریکہ تعلقات  کا صحیح راستہ تلاش کرےگا۔ شے فنگ  نے امید ظاہر کی کہ امریکہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کے لیے  اقدامات کرے گا تاکہ چین  -امریکہ  تعلقات مستحکم، مثبت اور پائیدار راستے پر آگے بڑھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے،ہمیں مشترکہ طور پر ایک درست فہم  تشکیل دینی چاہیے۔   دوسرا، ہمیں اختلافات  سےمؤثر طریقے سے  نپٹنے  کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا. اگر امریکہ ،چین کے  تائیوان، ہانگ کانگ، سنکیانگ،شی زانگ اور بحیرہ جنوبی چین جیسے اندورنی معاملات میں مداخلت کرکے چین کے مفادات کو نقصان پہنچاتا ہے تو چاہے کتنے ہی  "حفاظتی باڑیں " لگائی جائیں،  ہم باہمی تعلقات کا تحفظ کیسےکر  سکتے ہیں؟تیسرا، ہمیں مفید باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ جب برتری ہوتی ہے تو آزاد مارکیٹ کی بات کی جاتی ہے اور جب نہیں تو تحفظ پسندی  کی راہ اختیار کی جاتی ہے، کیا یہ   منصفانہ مسابقت ہے؟ چوتھا، ہمیں بڑے ممالک کی ذمہ داریاں مشترکہ طور پر نبھانی ہوں گی او ر پانچواں، ہمیں  لوگوں کے درمیان تبادلوں کو مشترکہ طور پر فروغ دینا چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق  "یکجہتی" کے موضوع پر منعقد ہونے والے اس فورم میں چین اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے سیاسی، کاروباری اور تعلیمی حلقوں کے 300 سے زائد نمائندگان، ہارورڈ یونیورسٹی کے اساتذہ ،طلباء اور امریکہ میں زیر تعلیم  چینی طلباء نے شرکت کی۔