گلوبل سیکورٹی انیشیٹو بین الاقوامی سلامتی خسارے کو ختم کرنے میں مدد گار ہے، بین الاقوامی شخصیات

2024/04/22 15:34:59
شیئر:

آج سے دو سال قبل  21 اپریل 2022  میں ،چینی  صدر شی جن پھنگ نے بواؤ  ایشیائی فورم  کی سالانہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں پہلی بار گلوبل سیکورٹی انیشیٹو پیش کیا  اور  بین الاقوامی سلامتی  کے خسارے کو پورا کرنے اور سلامتی  کے مسائل کو حل کرنے کے لیے چینی حل فراہم کیا۔

بین الاقوامی شخصیات  کے مطابق  گزشتہ دو سالوں کے دوران چین نے گلوبل سیکورٹی انیشیٹو  کے نفاذ کے فروغ  میں  تمام فریقوں کے ساتھ  مل کر کام کیا ہے  اور عالمی امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں۔ گلوبل سیکورٹی انیشیٹو  بین الاقوامی سلامتی کے خسارے کو ختم کرنے میں چین  کے کردار کی نمائندگی کرتا ہے ۔

پاکستانی ماہر برائے بین الاقوامی امور  سلطان حالی نے کہا کہ دنیا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، اس تناظر میں صدر شی جن پھنگ نے گلوبل سیکورٹی انیشیٹو  کی تجویز پیش کی۔ہم اس انیشیٹو کو سراہتے ہیں کیوںکہ سلامتی سے ہی خوشحالی اور ترقی حاصل کی جاسکتی ہے۔