پولینڈ میں نیٹو کے جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی پر مزید بحث کی ضرورت ہے ،پولش وزیر خارجہ

2024/04/23 09:17:44
شیئر:

22 اپریل کو پولینڈ کے وزیر خارجہ سیکورسکی نے لکسمبرگ میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  پولینڈ میں جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔ پولینڈ کے آئین کے مطابق  وزارتی کانفرنس میں اس پر بحث کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے قبل پولینڈ کے صدر ڈوڈا نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ " اگر نیٹو اتحادی ، پولینڈ کی سرزمین پر جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کا فیصلہ کرتے ہیں تو پولینڈ تیار ہے۔"

 اس بیان کے جواب میں 22اپریل کو روسی صدر کے پریس سیکریٹری پیسکوف نے  کہا کہ اگر  نیٹو کے جوہری ہتھیار پولینڈ میں آتے ہیں تو روسی فوج صورتحال کا جائزہ لے گی اور روس کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔ اسی دن ، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا تھا کہ پولینڈ کے رہنما کا تبصرہ  اشتعال انگیز تھا۔ روس اور نیٹو کے درمیان تنازع کی صورت میں یہ جوہری ہتھیار روس کی ٹارگٹ لسٹ میں داخل ہو جائیں گے۔