22 اپریل کو فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ کی جانے والی ٹیلی فونک گفتگو میں اس بات کا اعادہ کیا کہ فرانس ، جنوبی غزہ کے شہر رفح پر اسرائیل کے حملے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور فلسطین سے فوری اور دیرپا جنگ بندی کے حصول کا مطالبہ کرتا ہے۔
فرانسیسی صدارتی محل نے اسی روز ایک پریس ریلیز جاری کی، جس میں کہا گیا کہ ایمانوئل میکرون نے ٹیلیفونک گفتگو میں نشاندہی کی ہے کہ رفح پر اسرائیل کے حملے سے غزہ کی پٹی میں صورتحال مزید خراب ہوگی اور تنازع کی شدت میں اضافے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی میکرون نے غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بڑی مقدار میں امداد کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ "دو ریاستی حل" کو فروغ دینا خطے میں دیرپا امن کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کی جانب سے بڑھتے ہوئے تشدد اور حملوں کی بھی شدید مذمت کی اور اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس طرح کی کارروائیوں کو روکے۔